ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی-این سی آر میں آلودگی کا زور، اے کیو آئی خطرناک سطح پر برقرار

دہلی-این سی آر میں آلودگی کا زور، اے کیو آئی خطرناک سطح پر برقرار

Sat, 30 Nov 2024 18:42:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 30/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی میں فضائی آلودگی کا مسئلہ بدستور سنگین بنا ہوا ہے اور شہریوں کو زہریلی ہوا سے کوئی خاص راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ ہفتہ کی صبح بھی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خطرناک سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ اے کیو آئی سی این کے مطابق، آج صبح تقریباً ساڑھے سات بجے دہلی کے آشرم علاقے میں اے کیو آئی 508 تک پہنچ گیا، جو آلودگی کے شدید زمرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ زہریلی ہوا کے باعث دہلی کے باشندے سانس لینے میں دشواری اور صحت کے سنگین خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی، گزشتہ چھ دنوں سے دہلی کا اے کیو آئی مسلسل انتہائی خراب زمرے میں برقرار ہے۔

درجہ حرارت کی بات کی جائے تو ہفتہ کو اس موسم کی سب سے ٹھنڈ صبح رہی اور درجہ حرارت ساڑھے نو ڈگری سیلسیس تک نیچے چلا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی صبح کے درجہ حرارت سے ایک ڈگری نیچے درج ہوا جو اس موسم کا سب سے کم ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو دہلی کا 24 گھنٹے کا اے کیو آئی شام 4 بجے تک 331 ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی این سی آر کے مُنڈکا میں اے کیو آئی 604، آنند وِہار میں 521، وزیر پور میں 348، اشوک وِہار میں 315، سول سائنس میں 167، آئی ٹی آئی جہانگیر پوری میں 386، پوسا میں 236، شاہدرہ میں 350، سونیا وِہار میں 302، آر کے پورم میں 298، سیکٹر 125 نوئیڈا میں 184، سیکٹر 116 نوئیڈا میں 253 اور سنجے نگر غازی آباد میں 153 درج کیا گیا۔

جمعہ کو 37 نگرانی اسٹیشنوں میں سے 2 پر ہوا کا معیار 400 سے اوپر 'سنگین' زمرے میں رہا۔ بوانا کا اے کیو آئی 416 اور مُنڈکا کا 402 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ تین دنوں میں کوئی بھی اسٹیشن 'سنگین؛ زمرے میں نہیں تھا۔ سی پی سی بی کے قریب ایپ کے مطابق باقی اسٹیشنوں میں سے 26 میں 'انتہائی خراب' اور 9 میں 'خراب' اے کیو آئی درج ہوا۔


Share: